عوامی سروے میں 62فیصد شہریوں نے اسلام آبادبند کرنے کی مخالفت کردی

ْسروے میں 16اکتوبرسی22 اکتوبر تک 1568 افراد نے حصہ لیا ٬ْ84فیصد نے جمہوریت کے حق میں رائے دیدی 84 فیصد افراد نے جمہوریت کے حق میں ٬ْ 16 فیصد نے آمریت کے حق میں رائے دی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

عوامی سروے میں 62فیصد شہریوں نے اسلام آبادبند کرنے کی مخالفت کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) عوامی سروے میں 62فیصد شہریوں نے اسلام آبادبند کرنے کی مخالفت کردی ٬ْ 84فیصد نے جمہوریت کے حق میں رائے دیدی ۔گیلپ سروے آف پاکستان کی جانب سے مختلف شعبوں سے متعلق کرائے گئے سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی ٬ْسروے میں 16اکتوبرسی22 اکتوبر تک 1568 افراد سے رائے لی گئی۔سروے میں 37 فیصد لوگوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کے فیصلے کی حمایت ٬ْ 62 فیصد نے اسلام آباد بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی٬ ایک فیصد افراد نے رائے دینے انکار کیا۔

مارشل لاء سے متعلق پوچھے گئے سوال پر 63 فیصد افراد نے مارشل لاء کی مخالفت ٬ْ 28 فیصد افراد نے مارشل لاء کی حمایت کی۔9 فیصد افراد نے مارشل لاء کے متعلق رائے دینے سے گریز کیا ۔

(جاری ہے)

جمہوریت سے متعلق سوال پر 84 فیصد افراد نے جمہوریت کے حق میں ٬ْ 16 فیصد نے آمریت کے حق میں رائے دی ٬ْ2013 کے مقابلے میں مختلف اداروں کی کارکردگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر 42فیصدشہریوں نے قومی اسمبلی کی کارکردگی میں بہتری کی بات کی ٬ْ 31 فیصد کے خیال میں سیاسی قیادت کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔

رپورٹ کے مطابق فوج کی کارکردگی میں 66فیصد تک بہتری آئی٬سپریم کورٹ کی کارکردگی میں 2 فیصد کمی آئی٬ مذہبی قیادت پر لوگوں کا اعتبار 57 فیصد تک بڑھا ہے٬تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں 50 فیصد تک بہتری آئی ۔65 فیصد افراد کی رائے میں پاناما لیکس کی وجہ نوازشریف مشکل صورتحال سے دو چار ہیں ٬ْ71 فیصد کی رائے میں شریف فیملی پاناما لیکس کی وجہ سے کرپشن کے الزامات کی زد میں ہے۔78 فیصد کی رائے میں تحریک انصاف کی قیادت بدعنوان ہے ٬ْ 62 فیصد کی رائے میں عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی چھپا کر جرم کیا۔

متعلقہ عنوان :