طالب حسین عرف مٹھی کی بہادری اور دلیری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں‘راجہ مسعود انور

حکومت آزادکشمیرکوایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور طالب حسین کو ریسکیو1122 میں بھرتی کرناچاہیے

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) صوبیدارریٹائرڈ راجہ مسعود انوراورراجہ رحیف اللہ خان نے کہاہے کہ طالب حسین عرف مٹھی کی بہادری اور دلیری کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ طالب حسین عرف مٹھی ایک دلیر اور ہردلعزیزآدمی ہیں اس کی بہادری کی وجہ سے سانحہ سندوعہ کراس میں ایک بندے کی جان بچی اور باقی تین آدمیوں کی لاشوں کوبھی اس نے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کر کنویں سے باہر۔

طالب حسین عرف مٹھی جیسے نواجوان پرپورے علاقے کوفخرہے اور پورے علاقے میں اس کی بہادری کے چرچے ہیں۔ حکومت آزادکشمیرکوایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور طالب حسین کو ریسکیو1122 میں بھرتی کرناچاہیے۔ طالب حسین نے وہ کارنامہ سرانجام دیاہے جس کی کوئی مثال نہیں ریسکیو1122 کا عملہ بالکل بے بس ہوگیاوہاںطالب حسین نے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کرکنویں سے ایک بندے کی جان بچائی اورباقی کی لاشوں کو کنویں سے باہرنکالا۔

(جاری ہے)

راجہ ناصر نعیم ٬ راجہ قیصر نعیم٬ راجہ شوکت علی٬ راجہ شمشاد عرف کالو٬ شیخ اشرف٬ توصیف پرویز٬ قیصرمحمود٬ آفتاب احمد ٬ شاہد محمود ٬ اظہرمحمود٬ مبشر حسین و دیگر نے طالب حسین عرف مٹھی کے اس جرات مندانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کیااور حکومت آزادکشمیرسے اپیل کی کہ طالب حسین کوریسکیومیںبھرتی کیاجائے۔