مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ختم نہ ہوسکی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

مظفرآبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ختم نہ ہوسکی حکمران جماعت کے ایم ایل ایز اور VIPشخصیتوں کو جنرل لائن کی سپلائی جو 24گھنٹے کام کرتی ہے جبکہ عوام 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا محکمہ برقیات واپڈا پر الزام لگاتی ہے جبکہ واپڈا برقیات پر لوڈ شیڈنگ کون ختم کرے گا عوام پریشان تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقے چہلہ بانڈی ٬ سماں بانڈی ٬شوائی سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جس سے سکول اور کالجز کے طلبا و طالبات اپنی تعلیم حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا موم بتیوں کی روشنی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبو رحکومت کی طرف سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر کوئی دلچسپی سامنے نہیں آرہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ سے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت آزادکشمیر لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے بجائے اپنے ممبران اور VIPشخصیتوں کو جنرل لائن سے کنکشن دے رکھیں ہیں جس کی بجلی 24گھنٹے چلتی رہتی ہے جبکہ ان کو عوام کی لوڈ شیڈنگ سے کوئی سروکار نہیں اپنی حکومت میں مگن عوام پریشان جبکہ اس وقت 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے اگر رابطہ کیا جائے برقیات تو وہ قصور وار واپڈا کو ٹھہراتے ہیں اور واپڈاوالے برقیات کو اصل قصور وار کون ہے اس کا آج تک علم نہ ہوسکا عوام پریشا ن ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کون کرے گا جو کہ سوالیہ نشا ن ہے

متعلقہ عنوان :