مظفرآباد‘ قصابوں کی چاندی منگل ٬ بدھ گوشت کے ناغے کے باجود گوشت کی فروخت جاری

پانچ روز میں ذبح ہونے والے جانوروں کو میڈیکل چیک اپ کے بغیر ان پر ڈاکٹر مہریں لگی ہوتی ہیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میں قصابوں کی چاندی منگل ٬ بدھ گوشت کے ناغے کے باجود ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ گوشت فروخت کیا جارہا ہے انتظامیہ ان قصابوں کو باقاعدہ اجازت نامہ دیتی ہے جبکہ منگل ٬بدھ کو مردہ اور بیمار جانوروں کا زیادہ تر گوشت فروخت ہوتا ہے جس کو عوام اس مہنگائی کے دور میں خرید کر کھانے پر مجبور ہیں اس کی آڑ میں سینکڑوں افراد بھی بیماری میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں جہاں ہفتے میں دو دن منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوتا ہے جبکہ تیز اور شاطر قصاب ضلعی انتظامیہ شادی یا قرآن خوانی کا نام لے کر منگل اور بدھ کو گوشت فروخت کرنے کی اجازت لے لیتے ہیں دراصل قصاب ان دو دنوں میں ایسے جانوروں کا گوشت فروخت کرتے ہیں جو مردار اور بیمار جانوروں کا ہوتا ہے جن کو بجائے دریا میں پھینکنے کے دکانوں میں سوڈا ڈال کر فروخت کر دیتے ہیں جن کے استعمال سے مختلف لوگ بیمار بھی ہوگئے ہیں ان کو ئی پوچھنے والا نہیں جبکہ دیگر پانچ روز میں ذبح ہونے والے جانوروں کو میڈیکل چیک اپ کے بغیر ان پر ڈاکٹر مہریں لگی ہوتی ہیں جو کہ سوالیہ نشا ہے ڈاکٹر موقع پر آئے بغیر فرشتے ذبح ہونے والے گوشتوں پر مہریں لگا کر چلے جاتے ہیں اب یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ذبح ہونے والا جانور بیمار تھا یا صحت مند گوشت ٹھیک ہے یا نہیں اس کا کوئی علم نہیں میونسپل کارپوریشن باقاعدہ ڈاکٹر کو صبح پہلے ٹائم ذبح خانے جانے پر پابند کریں جو باقاعدہ جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد چیک کر کے مہریں لگائیں تاکہ عوام بیمار نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :