مظفرآبا دمیں باہر سے آنے والی اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور وزن میں کمی کا انکشاف

مصالحہ جات میں لوہے کے باریک ذرات مکس کئے جاتے ہیں جن میں مصالحوں کا وزن کافی حد تک بڑھ جاتا ہے

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآبا دمیں باہر سے آنے والی اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور وزن میں کمی کا انکشاف ان اشیاء کو استعمال کرنے سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر پتے میں پتھری ٬گردے میں پتھری کے علاوہ آنکھوں کی بیماری میںمبتلا ہونے لگے ہیں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں باہر سے آنے والی اشیاء خوردونوش جس میں آٹا ٬چاول ٬دالیں چینی ٬مصالحہ جات میں ملاوٹ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں آٹے کے بھوسے ٹکڑو ں کو پیس کر میکس کیا گیا ہے جبکہ چاول اور دال ٬چینی کی شکل کی طرح کے پتھر چھوٹے چھوٹے کر کے ملاوٹ کی گئی ہے جن کے ملاوٹ سے وزن میں ایک طرف اضافہ ہوتا ہے جبکہ استعمال کرنے سے یہی پتھر انسان کے جسم میں جاکر پتے کی پتھری اور گردے کی پتھری میں پھس جاتی ہے جوج بعد میں ڈاکٹروں کو ہزاروں روپے دے کر آپریشن سے نکالی جاتی ہے جبکہ آٹے کے 20؁ کلو تھیلے کی قیمت ادا کی جاتی ہے آٹے کا وزن ساڑھے 18کلو یا19کلو ملاوٹ کے بعد تھیلے میں موجود ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب مصالحہ جات میں لوہے کے باریک ذرات مکس کئے جاتے ہیں جن میں مصالحوں کا وزن کافی حد تک بڑھ جاتا ہے جن کوپوچھنے والا کوئی نہیں اس کو استعمال کرنے والے اکثر لوگ یا تو معدے کی تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں یا پھر آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوتے ہیں مظفرآباد میں چیک ان بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے اشیاء خوردونوش راولپنڈی ٬ لاہور سیالکوٹ ٬ سرگودھا ٬ گوجرنوالہ ٬ سمیت دیگر علاقوں سے مظفرآباد کے تاجروں کوکم قیمت پر فروخت کر کے چلے جاتے ہیں مگر تاجر بجائے پرائس کنٹرول کمیٹی کی مدد کریں ٬ نشاندہی کریں علم ہونے کے باوجود یہی اشیاء عوام کو فروخت کرنے لگے جن میں بڑی بڑی نامی گرامی مارکیٹیں بھی شامل ہیں ضلعی انتظامیہ نوٹس لے کر ایسی اشیاء پر فوری طور پر پابندی لگائیں تاکہ مظفرآباد کی عوام بیماریوں سے بچ سکے ۔