حوثیوں نے مسجد سے مکہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغا تھا٬ اتحادی ترجمان

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمدالعسیری نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے یمن کے شمالی شہر صعدہ میں واقع ایک مسجد سے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابقبریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شاہی سعودی فورسز نے جس جگہ سے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل داغے گئے تھے اس کو نشانہ بنایا تھا اور انھیں تب یہ پتا چلا تھا کہ یہ میزائل ایک مسجد سے داغا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ان لوگوں(حوثیوں) کا کوئی مذہب ہے اور نہ اخلاقیات۔یہ لوگ مساجد ٬اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی مجرمانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کررہے ہیں۔احمد العسیری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور وفادار فورسز کی سیاسی اور عسکری حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :