ترکی ٬پی کے کے کی جانب سے مارٹر گولے کے حملے میں 3فوجی جاں بحق ٬ 5زخمی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30

․انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ترکی میں دہشتگرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے مارٹر گولے کے حملے میں 3فوجی جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق ضلع حقاری کی تحصیل چوکورجا میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی جانب سے مارٹر گولے کے حملے میں تین فوجی شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔سیکورٹی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے چوکورجا اور کوہ حصار میں سیکورٹی قوتوں پر مارٹر گولے سے حملہ کیا۔جس سے تین فوجی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔علاقے میں ان دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :