Live Updates

پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اکتوبر 2016 13:28

پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے اسلحہ اور شراب برآمد

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر2016ء) : پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر ریونیو خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کو بنگش روڈ پر روک کر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ان کی گاڑی میں سے اے کے 47 ، رپیٹر ، 2 رائفلیں ، گولیاں ، آنسو گیس اور بلٹ پروف جیکٹس اور شراب بھی برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ آنے والے درجنوں کارکن گرفتار کر لئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے آگے جانے کی اجازت مانگی جس کی پولیس اہلکاروں نے انہیں اجازت نہ دی بعد ازاں انہیں واپس جانے سے بھی روک دیا لیکن علی امین گنڈاپور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں .

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات