خانیوال٬سی ٹی ڈی کی کارروائی٬4 دہشتگرد ہلاک٬2 فرارہوگئے

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا٬سی ٹی ڈی

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

ملتان /خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) خانیوال کے قریب کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران مبینہ مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق خفیہ اطلاعات کے مطابق چھ سے سات دہشتگرد خانیوال کے نواحی علاقے احمد والی پل نزد مہر شاہ چوک پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان اہم تنصیبات اور شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے چار دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دو دستی بم٬ایک رائفل اور دو پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :