بھارتی فورسز کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ٬پاکستان کا کرارا جواب

چپراڑ‘ پھکلیاں اور شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے چار پاکستانی شہری شدید زخمی ٬پاکستان فورسز کا بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب ‘ دشمن کی بندوقیں خاموش ٬ نیلم ویلی میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ مسترد

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول چپراڑ‘ واکنگ بائونڈری‘ پھکلیاں اور شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے چار پاکستانی شہری شدید زخمی ہوگئے‘ پاکستان فورسز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا‘ دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں‘ بھارت کی طرف سے نیلم ویلی میں پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اتوار کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے چار پاکستانی شہری شدید زخمی ہوگئے۔ بلا اشتعال فائرنگ ہرپار‘ چپراڑ‘ پھکلیاں اور شکر گڑھ سیکٹرز میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی پوسٹوں پر بھرپور انداز سے جواب دیا۔ بھارت کی طرف سے نیلم ویلی میں پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ (ن غ)

متعلقہ عنوان :