پیپلز پارٹی ملکی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی‘ قومی سلامتی سے لیک خبر پر کارروائی ہر حال میں کی جانی چاہئے‘ ملک کو افہام و تفہیم سے موجودہ سیاسی صورتحال صورتحال سے نکالنا ہوگا

سابق صدر آصف علی زرداری کی رحمن ملک سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملکی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی‘ قومی سلامتی سے لیک خبر پر کارروائی ہر حال میں کی جانی چاہئے‘ ملک کو افہام و تفہیم سے موجودہ سیاسی صورتحال صورتحال سے نکالنا ہوگا۔ اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے لندن میں ملاقات کی جس میں آصف علی زرداری کو ملک کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔ قومی سلامتی سے متعلق خبر پر کارروائی ہونی چاہئے۔ دونوں رہنمائوں نے ملک میں بگڑتی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک کو افہام و تفہیم سے موجودہ صورتحال سے نکالنا ہوگا۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور کراچی میں مجلس پر فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں واقعات میں شہید افراد کی مغفرت کی دعا کی اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا مطالبہ کیا۔ (ن غ)