وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

الحمداللہ وطن واپس پہنچ گیا ہوں٬ اب تیرا کیا بنے گا کالیا٬خواجہ آصف کا ٹوئٹ

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔وزیردفاع خواجہ آصف گزشتہ روز اہل خانہ کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے دبئی گئے تھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ وطن واپس پہنچ گیا ہوں٬ اب تیرا کیا بنے گا کالیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے استعفے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک درباری ہٹا دیا گیااور دوسرا بھاگ گیاہے۔

قبل ازیں قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر فیڈ کرنے کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا تھا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق اخبار میں شائع خبر قومی سلامتی کے منافی تھی ٬ دستیاب شواہد کے مطابق وزیراطلاعات نے کوتاہی برتی ٬ وزیراطلاعات کو آزادانہ تحقیقات کیلئے عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :