حکومت اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے پر عزم ہے٬وزیراعظم

ہندو برادری اور دوسری اقلیتوں کا ملکی ترقی میں کردار قابل تحسین ہے٬ دیوالی روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار ہے٬ اس تہوار پر ضرورت مندوں کی مدد کریں ٬اپنے سے کم حیثیت لوگوں کو یاد رکھیں٬ بابائے قوم نے تمام اقلیتوں کو ملک میں مذہبی آزادی دی وزیر اعظم نواز شریف کادیوالی کے موقع پر پیغام

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

حکومت اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے پر عزم ہے٬وزیراعظم

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کے مساوی حقوق کیلئے پر عزم ہے٬ہندو برادری اور دوسری اقلیتوں کا ملکی ترقی میں کردار قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

دیوالی کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ہندو برادری کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ دیوالی روشنیوں اور خوشیوں کا تہوار ہے٬ اس تہوار پر ضرورت مندوں کی مدد کریں اور اپنے سے کم حیثیت لوگوں کو یاد رکھیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے سماجی٬ معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کے لوگوں کا کردار قابل تحسین ہے٬متنوع مذہبی عقائد ہمارے ملک کی مضبوطی کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم نے تمام اقلیتوں کو ملک میں مذہبی آزادی دی٬دعا ہے کہ روشنیوں کا تہوار سب کی زندگیوں میں خوشیاں لائے۔

متعلقہ عنوان :