کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کا بیان حقائق سے بعیدہے٬ دختران ملت

اتوار 30 اکتوبر 2016 13:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)مقبوضہ کشمیرمیںدختران ملت نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے حالیہ بیان کو حقیقت سے بعید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصد کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کی طرح آر ایس ایس اور بی جے پی کے مفادات کو پائے تکمیل تک پہنچانا نہیں بلکہ ظلم و جبر اور نا انصافی کے خلاف سینہ سپر ہونا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تعلیم ہمیں اس بات سے روشناس کراتی ہے کہ اپنے لوگوں کیلئے کس طرح کھڑا ہوجانا چاہئے اور حصول تعلیم کے معنی یہ نہیں ہیںکہ اپنی کرسی کو بچانے کیلئے قاتلوں کے آگے سرنگوں ہواجائے۔ناہیدہ نسرین نے کہا کہ تعلیم یافتہ نسل ہونے کی وجہ سے ہی کشمیری عوام خاص طور پر نوجوان نسل بھارت کی چالوں اورسازشوں سے واقف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محبوبہ مفتی کی طرف سے آزادی پسند قیادت کو تعلیم کے خلاف قرار دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں وہ خود کو دھوکہ دے رہی ہیںجبکہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نواز جماعتیں ہی حصول تعلیم کی مخالف ہیں۔انہوںنے کہا کہ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں کشمیری عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اورپرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جارہاہے۔