نوازشریف کو مزید قربانی دینا ہو گی: شیخ رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اکتوبر 2016 13:13

نوازشریف کو مزید قربانی دینا ہو گی: شیخ رشید

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر2016ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان قریب ملک میں جشن ہو گا ۔ سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا ۔ ابھی نوازشریف نے صدقہ دیا ہے پرویز رشید کا اور یہ ریکٹر سکیل پر 10 کا جھٹکا ہے ان کیلئے ۔ ابھی مزید قربانی دینی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جن لوگوں نے قومی رازوں کو افشاں نہ کرنے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
شیح رشید نے کہا کہ لوگ اپنے حق اور اپنی اولاد کیلئے باہر نکلیں ۔ معیشت ، اقتصادیات ، سیاست اور قانون کے نااہل اور نکھٹو لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قائم رہے گا اور ان تمام لوگوں کا صفایا ہو گا ۔