ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں کمی

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:50

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے میں ممکنہ ووٹروں میں ری پبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر ہلیری کلنٹن کی سبقت 2 پوائنٹ کم ہو ئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نئے جاری ہونے والے رائے عامہ کے تازہ ترین قومی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوارہلری کلنٹن کی ری پبلیکن پارٹی کے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت کم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ووٹروں کی حمایت میں کمی ایف بی آئی کی جانب سے اس حالیہ اعلان کے بعد ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ذاتی ای میلز کے بارے میں اسے نئے شواہد ملے ہیں۔اے بی سی نیوز اور واشنگٹن پوسٹ کے رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق ممکنہ ووٹروں میں ٹرمپ کے مقابلے میں ہلری کلنٹن کے لیے پسندیدگی کی شرح 47 فی صد سے گھٹ کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو کہ ایک ہفتہ قبل کے 50 بمقابلہ 38 سے نمایاں طور پر کم ہے۔رائے عامہ کے پچھلے جائزے میں 20 سے 23 اکتوبر کے دوران ہلری کو ٹرمپ پر 12 پوائنٹ کی برتری حاصل تھی۔