ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں چار شہری زخمی٬پاک فوج بھارتی فائرنگ کے جواب میں بھارتی پوسٹوں کو موثر طریقہ سے ہدف بنا رہی ہے٬ آئی ایس پی آر

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں چار شہری زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ورکنگ بائونڈری پر ہرپار ٬ چپراڑ٬ پوکھلیہ اور شکر گڑھ سیکٹر پر ہفتے کے روز سے وقفے وقفے سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ہورہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ کے جواب میں بھارتی پوسٹوں کو موثر طریقہ سے ہدف بنا رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وادی نیلم میں کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے پاکستانی پوسٹ کو تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مکمل طور پرجھوٹا اور بے بنیاد ہے۔