Live Updates

راستے بند کرنے پر تحریک انصاف کا کل عدالت جانے کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اکتوبر 2016 12:44

راستے بند کرنے پر تحریک انصاف کا کل عدالت جانے کا اعلان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر2016ء) : راستے بند کرنے پر تحریک انصاف کا کل عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل عدالت سے رجوع کریں گے کہ راستے کھلوائےجائیں ۔

(جاری ہے)

آئین کے تحت ہر شخص کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی مذمت کرتے ہیں انکوائری کی روشنی میں دوسرے کرداروں کو بھی سزا دی جائے۔ محمودالرشید نے کہا خبر لیک ہونے پر پرویز رشید کو ہٹایا جانا کافی نہیں ہے ۔ انکوائری کی روشنی میں دوسرے کرداروں کو بھی سزا دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات