ترکی مزید ایف 35 طیارے خریدے گا

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

ترکی مزید ایف 35 طیارے خریدے گا

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ترکی مزید ایف 35 طیارے خریدے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی صنعت کی سیکرٹریٹ میں تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں لڑاکا طیاروں کی دوسری کھیپ کا آرڈر دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دفاعی صنعت کی اجرا کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم بن علی یلدرم کی قیادت میں انقرہ میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ترکی ایف 35 طیاروں کی پہلی کھیپ 2018 سے حاصل کرنا شروع کر دے گا جبکہ دوسری کھیپ 2021-22 میں ترکی کے حوالے کی جائیگی۔ اجلاس میں فوجی شعبے میں ریسرچ کے لیے سالانہ بجٹ میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :