روس کی ناروے میں امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ناروے میں امریکا کی میرین فوج تعینات کئے جانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو روس کے خلاف امریکا کے فوجی اقدامات کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزرات خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ناروے میں امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کام سے شمالی یورپ میں امن و استحکام میں اضافہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ناروے نے اپنی سرزمین پر330 امریکی میرین فوجی تعینات کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ حالیہ برسوں میں روس اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی نیٹو نے مشرقی یورپ کے ملکوں کو خود میں شامل کرکے٬ اپنے اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے ۔مشرقی ملکوں کی جانب نیٹو کا توسیع پسندانہ اقدام٬ ہمیشہ روس کے لئے تشویش کا باعث اور واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا اصلی عامل رہا ہے۔ یوکرین کا بحران اور مشرق وسطی کے بحران خاص طورپر شام کا مسئلہ٬ وائٹ ہاؤس اور کرملین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :