حلب کے مختلف محاذوں پر دہشت گردوں کو شکست

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:40

حلب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے جنوبی اور مغربی محاذ اور حلب کے مشرق میں ایئرفورس ٹریننگ کالج پر جبہ النصرہ سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے ان علاقوں میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- ان حملوں میں دہشت گردوں کی بہت سی گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان تباہ ہو گئی-شامی فضائیہ کے طیاروں نے بھی حلب کے مغربی علاقے المنصورہ اور ابوشیلم نامی گاؤں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-العالم ٹیلی ویڑن چینل کے نامہ نگار نے بھی خبر دی ہے کہ حلب کے مغربی محاذ ضاحیہ الاسد میں شامی فوج کے ایک حملے میں جبہ النصرہ کا ایک خطرناک سرغنہ احمد القاسم ہلاک ہو گیا۔