Live Updates

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کو کورنگ روڈ پر پولیس نے روک دیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اکتوبر 2016 12:30

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کو کورنگ روڈ پر پولیس نے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر2016ء) : کورنگ روڈ پربنی گالہ کی طرف جانیوالے انٹری پوائنٹ پرچیکنگ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما چودھری سروراور علی امین گئڈاپور کو کورنگ روڈ پر پولیس نے روک دیا ۔پولیس کی طرف سے روکے جانے پر چودھری سرور نے کورنگ روڈ پر دھرنا دے دیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف عمران خان نے اپنے کارکنوں کو کہا کہ ہر رکاوٹ کو توڑ کر بنی گالا پہنچیں جس کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن خفیہ راستوں سے بنی گالا جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جنگل میں جھاڑیوں کو آگ لگا دی ۔ بنگش روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہو گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات