انگلینڈ 2021ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)انگلینڈ 2021ء میں شیڈول رگبی لیگ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے اس سے قبل 2013ء میں میگا ایونٹ کی میزبانی کی تھی جس میں آسٹریلیا نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا ٬ْرگبی لیگ انٹرنیشنل فیڈریشن (آر ایل آئی ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ2000ء کے بعد رگبی کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا جس میں 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ان کے درمیان مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آر ایل آئی ایف حکام کے مطابق انگلینڈ اس سے قبل بھی میگا ایونٹ کی کامیاب میزبانی کر چکا ہے توقع ہے وہ 2021ء میں شیڈول ایونٹ کو بھی یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگا۔