طیاروں کی کمی ٬پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ٬بھارتی فضائیہ

�یاروں کی کمی کا سامنا ہے٬ 45 آپریشنل سکواڈرنز کی بھی ضرورت مگراس وقت صرف 32 ہیں٬وائس ائیرمارشل

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) بھارتی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی کمپنیاں بھارت میں لڑاکا طیارے بنائیں تو وہ ان سے سینکڑوں طیارے خریدنے کو تیار ہیں۔فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے اور اسے فوراً پورا کرنے کی جانب دیکھ رہے ہیں٬بھارتی فضائیہ کو اس وقت 45 آپریشنل سکواڈرنز کی ضرورت ہے لیکن اس وقت ان کی تعداد صرف 32 ہے اور ان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے٬غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ بھارت میں بنائے جانے والے 200 انجن طیاروں کی خریداری کا معاہدہ 300 تک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ انہوں نے سویت دور کے جہازوں کو بالکل ختم کر دیا ہے اور اس معاہدے سے 13 سے 15 کھرب ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں اور یہ بھارت میں جنگی طیاروں کی اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہو گا٬بھارتی فضائیہ کے ایک افسر نے ’’میک ان انڈیا‘‘ منصوبے کے تحت منعقدہ تقریب میں کہا کہ فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے اور اسے فوراً پورا کرنے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیاں بھارتی کمپنیوں کی شراکت داری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ساتھ بھارت میں طیارے طیار کریں گی٬حکومتی ذرائع کا کہناتھا کہ بھارتی وزارت دفاع نے مختلف کمپنیوں کو یک انجن لڑاکا طیارے کی طیاری کیلئے بھارت میں کارخانہ قائم کرنے کیلئے خطوط لکھے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ہم بھارت میں طیاروں کی تیاری کیلئے کارخانے لگانے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی توقعات کو پرکھنے کی کوشش کر رہے ہیں٬بھارتی فضائیہ کو اس وقت 45 آپریشنل سکواڈرنز کی ضرورت ہے لیکن اس وقت ان کی تعداد صرف 32 ہے اور وائس چیف ائیرمارشل بی ایس دھاینا نے پارلیمینٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو بتایا کہ ان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :