ای میلز سکینڈل تحقیقات کا دوبارہ آغاز٬ہیلری کی مقبولیت میں دو درجے کمی

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) امریکہ میں ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز سکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان کے بعد ہلیری کی ووٹروں میں مقبولیت دو درجے گر گئی۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی نے بتایاکہ نئے عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کی ٹرمپ پر برتری صرف دو پوائنٹس رہ گئی ہے جبکہ عوام میں ان کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ہونے والے سروے میں ڈیمو کریٹ امیدوار کو ٹرمپ پر بارہ فیصد برتری حاصل تھی۔ ہلیری کلنٹن نے فلوریڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز کی پھر سے تحقیقات کا اعلان غیر معمولی اور پریشان کن ہے۔ اس سے پہلے ہلیری نے ایف بی آئی سے ای میلز کے متعلق تمام معلومات جاری کرنے کا کہا تھا۔