جرمنی میں نامعلوم شخص کا چاقو سے حملہ٬چارافراد زخمی٬حملہ آورفرار

حملے کا مقصدمعلوم نہیں ہوسکا٬تلاش جاری ہے٬زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا٬پولیس

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) جرمنی میں چاقو سے مسلح افراد کے حملے میں 4افراد کو زخمی ہوگئے ۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ واقعہ فرینکفرٹ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آور چاقو سے مسلح تھا٬ جس نے ریلوے اسٹیشن پر موجود لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی گئی ہے٬ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا٬ جس کی تلاش جاری ہے٬ حملے کا مقصد بھی ابھی معلوم نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :