صابر حسین اعوان 7ویں مرتبہ پشاورجماعت اسلامی کے امیر منتخب

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

پشاور۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)صابر حسین اعوان جماعت اسلامی پشاور کے دوبارہ دوسال کیلئے امیر منتخب ہوگئے‘ جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان سید جماعت علی شاہ کے مطابق صابر حسین اعوان ضلع پشاور کا امیر منتخب ہونے کا یہ اعزاز ان کو ساتویں مرتبہ حاصل ہوا‘ صابر حسین اعوان پچھلے دوسال بھی جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر رہے اور اس سے پہلے 2002ء سے 2006ء ‘2007سے 2010ء تک جامعت اسلامی ضلع پشاور کے پانچ مرتبہ امیر رہے ‘جبکہ 2014ء سے 2016ء اور جبکہ اب 2016ء سے 2018ء تک پھر دوسال کیلئے امیر منتخب ہوئے۔