پیوٹا نے الیکشن شیڈول جاری کردیا

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:20

پشاور۔30اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن (پیوٹا) نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا٬ جس کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 8نومبرمقرر کی گئی ہے امیدواروں کی فہرست 10نومبر کو جاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

سالانہ جنرل باڈی کا اہتمام 28نومبر کو لاء کالج میں کیاجائے گا ٬پولنگ 29نومبر کو صبح 8بجے سے دن 2بجے تک ٹیچرز کمیونٹی سنٹر میں ریٹرننگ افسر اور پروفیسر ڈاکٹر رشید خان کی زیر نگرانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :