اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ‘ ماہ نور

دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنیوالے دیکھنا چاہتے ہیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) اداکارہ ماہ نورنے کہا ہے کہ اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے بھرپور محنت جاری رکھے ہوئے ہوں٬دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔

صورتحال کے مطابق رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ تھیٹر پر صرف فحاشی دکھائی جارہی ہے ۔