اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ محبت اور امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے ‘ عارف لوہار

پاکستانی کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے تجربات کی بجائے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ اپنے فن کے ذریعے ہمیشہ محبت اور امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے ٬پاکستانی کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے تجربات کی بجائے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ میرے والد مرحوم میرے آئیڈیل ہیں اور ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرے مرحوم والد کے نام پر کوئی حرف آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں بطو رپاکستانی یہ سوچ بچا ر کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا وجہ ہے کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہم اسی رفتار سے تنزلی کی جانب گامزن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا فانی ہے ہمیں بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ ہمیں چاہیے جو لو گ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں وہ دوسروں لوگوں کا بھی ہاتھ تھامیں تاکہ وہ بھی اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اندر ہمدردی کا جذبہ تو موجود ہے لیکن اسے عمل میں ڈھالنے کی بھی ضرورت ہے ۔