دوسروں کی نقل کرینگے تو اپنی پہچان مٹ جائیگی ٬بیشک جدت کو اپنایا جائے اپنی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالا جائے ‘ بہار بیگم

قوی امید ہے فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر عروج حاصل کر یگی٬ہم آہستہ آہستہ اسی منزل کی طرف جارہے ہیں‘ سینئر اداکارہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہاہے کہ مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک مرتبہ پھر عروج حاصل کر ے گی اور ہم آہستہ آہستہ اسی منزل کی طرف جارہے ہیں٬اگر ہم دوسروں کی نقل کریں گے تو ہماری اپنی پہچان مٹ جائے گی ٬بیشک جدت کو اپنایا جائے لیکن اپنی ثقافت کو نہ بھولا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں بہار بیگم نے کہا کہ آج بھی جب اپنی فلم انڈسٹری کے عروج کا دور یاد آتا ہے تو دل میں یہ امید بھی پیدا ہوتی ہے کہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ہماری انڈسٹری دوبارہ اس مقام تک پہنچے گی ۔

نئے لکھنے والے ٬ہدایتکار اورفنکار سبھی اچھا کام کر رہے ہیں لیکن میں سینئر ہونے کے ناطے انہیں ایک تاکید کروں گی کی پاکستان کی ثقافت کو پس پشت نہ ڈالا جائے بلکہ انفرادی اور اجتماعی جس قدر ہو سکے اس کے فروغ کے لئے کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت انتہائی خوبصورت اور رواداری پر مبنی ہے پھر ہم کیوں کسی اور کی ثقافت کی نقل کریں ۔ بہار بیگم نے مزید کہا کہ الحمد اللہ یہاں بسنے والوںکے دلوں میں پاکستانیت کا جذبہ ہے اوراسی سے ہمارا استحکام وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :