رواں برس چھوٹے کاشتکاروںمیں70 ارب روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کئے جائینگے ‘ رانابابر حسین

ارب روپے سے خادم پنجاب زرعی انڈومنٹ فنڈ کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے‘پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ 2 ارب روپے سے خادم پنجاب زرعی انڈومنٹ فنڈ کے قیام عمل میں لایا جارہا ہے ٬کسان کی زرعی پاس بک کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے جس سے مزید آسانیاںپیدا ہوں گی۔ ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ زرعی شعبے کی ترقی اور فی ایکڑزرعی پیداوار میں اضافے کیلئے فقید المثال کسان پیکیج دیا گیا ہے جس کے زرعی شعبے کی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو ںگے ۔

انہوںنے کہا کہ چھوٹے کاشتکارو ں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مالی طورپر مستحکم بنایا جائے گا ۔خطے کی تاریخ میں چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے پہلی بار بلا سود قرضوں کا پروگرام بنایا گیا ہے اور اس پروگرام سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ کسان مستفید ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رواں برس 70 ارب روپے کے بلا سود قرضے چھوٹے کاشتکاروں کو دیں گے اور کاشتکاروں کو سمارٹ فون کے ذریعے فوری بلا سود قرض ملے گا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ خزانہ کسانوں کی ہر ممکن امداد کررہا ہے٬ہم نے ایسے منصوبے بنائے ہیں جن سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائد ہ ہوگا ۔رواں مالی سال میں کسانوں کے لئے بڑی رقم مختص کی ہے جس پر کسان تنظیموں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔کسانوں کی خوشحالی سے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :