مالدووا میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

چیسی نائو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) سابق سوویت ریاست مالدووا میں پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہوگئی۔ 1990ء کے بعد پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل اتوارکی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوا٬ انتخابات کیلئے ملک بھرمیں دو ہزار پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مالدووا میں گذشتہ سال بینکوں سے ایک ارب ڈالر کی رقم کی خردبرد کے بعد سیاسی بے چینی شروع ہوگئی تھی جس کے بعد لوگ مغربی حمایت یافتہ سیاسی اتحاد سے متنفر ہوگئے ۔ مالدووا کی 41فیصد آبادی کی یومیہ آمدنی پانچ ڈالر سے کم ہے جبکہ اوسط ماہانہ تنخواہ 240 ڈالر ہے۔ مالدووا میں صدارتی انتخابات کیلئے عام پولنگ 1996ء میں ہوئی تھی۔