کینیڈا اور بیلجیئم تجارتی معاہدے پر متفق

اتوار 30 اکتوبر 2016 12:10

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) کینیڈا اور بیلجیئم تجارتی معاہدے پر متفق ہوگئے ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے ایک علاقے کی جانب سے تجارتی معاہدے کی مخالفت میں یورپی یونین اور کینیڈا کے درمیان آزادانہ تجارت کے اس معاہدے کیلئے شدید خطرات پیدا کئے تھے تاہم اب فریقین اس ضمن میں متفق ہوگئے ہیں اور عنقریب معاہدے پر دستخط کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس معاہدے پر گذشتہ جمعرات کو دستخط ہونے تھے تاہم ولونیا کے علاقے کی جانب سے مخالفت کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کو آخری وقت پر اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق معاہدے پر کینیڈا کے وزیراعظم اور یورپی یونین کے حکام دستخط کریںگے۔

متعلقہ عنوان :