حوثیوں نے مسجد سے مکہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ٬سعودی اتحاد

حوثی مساجد ٬اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی مجرمانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کررہے ہیں٬ترجمان کا انٹرویو

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمدالعسیری نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور ان کے اتحادیوں نے یمن کے شمالی شہر صعدہ میں واقع ایک مسجد سے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی جانب بیلسٹک میزائل داغا تھا٬بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے سعودی اخبار کو انٹرویومیںبتایاکہ شاہی سعودی فورسز نے جس جگہ سے مکہ مکرمہ کی جانب میزائل داغے گئے تھے٬اس کو نشانہ بنایا تھا اور انھیں تب یہ پتا چلا تھا کہ یہ میزائل ایک مسجد سے داغا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان لوگوں (حوثیوں) کا کوئی مذہب ہے اور نہ اخلاقیات۔یہ لوگ مساجد ٬اسکولوں اور اسپتالوں کو اپنی مجرمانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کررہے ہیں۔احمد العسیری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عرب اتحاد یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور وفادار فورسز کی سیاسی اور عسکری حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :