ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، 4شہری زخمی ۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اکتوبر 2016 11:35

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، 4شہری زخمی ۔ آئی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر2016ء) : ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ ، 4شہری زخمی ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز بھارتی پوسٹس پر بھرپور جواب دے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے ہرپال، چیراڑ، پکھلیاں اور شکرگڑھ سیکٹر پر گزشتہ روز سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلااشتعال کاروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے بطابق بھارت کیطرف سے وادی نیلم میں پاکستانی پوسٹ تباہ کرنیکا دعویٰ بے بنیاد ہے ۔