گزشتہ دو ماہ کے دوران طالبان کی کارروائیوں سے افغانستان کو 2.1ارب افغانی کا نقصان اٹھانا پڑا٬افغان حکومت

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) افغانستان کی حکومت نے کہاہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران طالبان کی کارروائیوں سے افغانستان کو 2.1ارب افغانی کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق یہ بات صدارتی محل ارگ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔اس بیان میں صدر کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضویٰ کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ حکومتی اورنجی املاک پر حملوں سے بہت زیادہ نقصان ہو اہے۔بیان میں کہا گیاہے کی سرکاری عہدیداروں کے علاوہ طالبان کی جانب سے شہریوں پر حملوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :