افغانستان میں فوجی کارروائیوں اورامریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں طالبان اورداعش کے درجنوں ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ ٬ ننگرہار میں ایک فضائی کارروائی کے دوران 25طالبان ہلاک ٬کنڑ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 5طالبان ہلاک

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) افغانستان میں فوجی کارروائیوں اورامریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں طالبان اورداعش کے درجنوں ارکان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے٬ ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں ایک فضائی کارروائی کے دوران 25طالبان ہلاک ہوگئے٬کنڑ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 5طالبان ہلاک ہوگئے٬ افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مختلف کارروائیوں میں 87عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں داعش کے 27ارکان بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روز ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں ایک فضائی کارروائی کے دوران طالبان کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اس کارروائی میں 25طالبان ہلاک ہوگئے۔طالبان کی طرف سے ابھی تک اس بارے کوئی بیان سامنے نہیں ایا۔مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 5طالبان ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق کارروائی کنڑ کے پہاڑی علاقے میں کی گئی۔چند روز قبل کنڑ میں ای کارروائی میں القاعدہ کے دو اہم لیڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔وزارت دفاع کی طرف سے کابل میں جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مختلف کارروائیوں میں 87عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن میں داعش کے 27ارکان بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ننگرہار٬پکتیا٬پکتیکا٬قندہار٬ارزگان٬قندوز اورہلمند کے صوبوں میں کی گئیں۔بیان کے مطابق ننگرہار کے ضلع پیشراگام میں کارروائیوں میں داعش کے 27ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔پکتیکا میں حکام نے ضلعی مرکز پر طالبان کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔افغان حکام کے مطابق اس حملے میں متعدد طالبان ہلاک وزخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق ارزگان کے ضلع ترین کوٹ میں ایک آپریشن میں 30عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔شمالی صوبہ جوزجان میں ایک کارروائی میں طالبان کے سینیرکمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :