مصر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی

اتوار 30 اکتوبر 2016 11:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) مصر میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے اپنے ا یک بیان میں کہا ہے کہ شدید بارش سے آنے والے سیلاب کے باعث جنوبی سینائی اورریڈ سی صوبے میں 9 ٬9 اورسوحاگ صوبے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دوران 72 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مصر میں ہر سال موسمی باعشوں کے باعث سیلاب آتا ہے جس سے غریب علاقے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :