Live Updates

خیبر پختونخوا کے تمام کارکن کل بنی گالہ پہنچیں، عمران خان

ہم پیر کو عدالت میں جائیں گے ۔ہم دیکھیں گےکہ عدالت کب کمزورکےساتھ کھڑی ہوتی ہے، تحریک انصاف کے چئیرمین کی میڈیا سے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 09:53

خیبر پختونخوا کے تمام کارکن کل بنی گالہ پہنچیں، عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تمام کارکنوں کو کل اسلام آبا دپہنچنے کی ہدایت کر دی۔ بنی گالا میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوابی جانے کا سوچا تھا لیکن اب نہیں جا رہا اسی لئے کل تمام کارکن بنی گالا پہنچیں۔پھر یہی سے سب 2 نومبر کو اسلام آباد جلسے کیلئے اکٹھے نکلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں‌نے کہا کہ پولیس کو آخری پیغام دے رہا ہوں کہ آپ غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔یہاں کون مجرم ہے جن کا کھانا تک بند کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بنی گالہ کو سیل کردیا ہے ۔تحریک انصاف چئیرمین نے کہا کہ میرا عدلیہ سےسوال ہےکیایہ آزادعدلیہ ہے؟۔ اگریہ جمہوریت ہے تو مشرف کی آمریت میں کیا فرق ہے؟ ہم پیر کو عدالت میں جائیں گے ۔ہم دیکھیں گےکہ عدالت کب کمزورکےساتھ کھڑی ہوتی ہے۔کل عدالت نہیں جارہا ،میرے وکلا نے بتایا انہوں نے جج سےبات کرلی ہے۔منگل کوسپریم کورٹ جاؤں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات