وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اکتوبر 2016 09:19

وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اکتوبر۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں ہیں‌اور وہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں وطن واپس آ گیا ہوں۔ اب تیرا کیا بنے گا کالیا؟؟ ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کل قومی سلامتی سے متعلق خبر کی تحقیقات پر بڑا ایکشن ہوا اور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو مستعفی ہونا پڑ گیا اس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف دبئی روانہ ہو گئے جس بارے متعدد افواہیں گردش کرنا شروع ہو گئیں اس موقع پر تحریک انصاف کے چئیرمین نے بھی بیان جاری کیا کہ ایک درباری فارغ ہو گیا دوسرا بھاگ گیا باقی کانپ رہے ہیں۔

لیکن اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع کا سوشل میڈیا پر پیغام جاری ہوا کہ وہ ایک شادی میں شرکت کیلئے خاندان کے ہمراہ دبئی آئے ہیں‌کل واپس آ جائیں گے۔ آج انہوں نے جو کہا اس پر عملدرآمد کر دکھایا اور وطن واپس پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :