وینزویلا کے صدر کے حامیوں کا بڑا اجتماع٬ریلی نکال کر صدر مادورو کی حمایت

اتوار 30 اکتوبر 2016 02:00

کراکس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) وینزویلا کے صدر کے حامیوں نے دارالحکومت کراکس میں ایک بہت بڑی ریلی نکال کر صدر مادورو اور حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے حامیوں نے یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب ان کے مخالفین ملک میں ریفرنڈم کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وینزویلا کی حکومت کے مخالفین صدر مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے ایک ریفرنڈم کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کو حکومت نے مسترد کر دیا ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے حامیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی ہڑتال کی کال ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی حمایت سے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مخالفین کی کوشش شکست سے دوچار ہو گئی ہے اور وینزویلا اور اس کے عوام کو فتح نصیب ہوئی ہے۔