حکومت اور صوبائی محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلا تفریق صوبے کے طلباء و طالبات کو علم کے زیور سے آراستہ کریں ٬عبدالرحیم زیارتوال

صوبائی محکمہ تعلیم غیر حاضری ٬ عیوضی اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا تہیہ کرچکا ہے٬صوبائی وزیر تعلیم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) حکومت اور صوبائی محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ بلا تفریق صوبے کے طلباء و طالبات کو علم کے زیور سے آراستہ کریں صوبائی محکمہ تعلیم غیر حاضری ٬ عیوضی اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا تہیہ کرچکا ہے اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تیاری٬ دلجمعی سے طلباء و طالبات کے علم منتقل کرنے کی اپنی ذمہ داری احسن طریقے اور اعلیٰ اقدار کے ساتھ پورا کریں جبکہ طلباء کی ذمہ داری ہے وہ جستجو ٬ توجہ اور انتہائی محنت سے علم کے حصول کی راہ اپنائیں۔

والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے بارے میں مسلسل سکول اور کالجوں کی انتظامیہ اور بڑھانے والے اساتذہ کرام کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں تاکہ صوبے میں علم کے حصول میں کوئی کوتاہی سرزد نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے گورنمنٹ ہائی سکول نافع کان مہترزئی٬ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کان مہترزئی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کان مہترزئی ٬ گرلز کالج مسلم باغ٬ بوائز ہائی سکول مسلم باغ ورسہ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ مسلم باغ٬ گرلز ہائی سکول مسلم باغ٬ بوائز ماڈل ہائی سکول مسلم باغ کے دورے کے دوران اساتذہ ا ور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے دوران صوبائی وزیر کے ہمراہ ایم پی اے عارفہ صدیق۔ ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور ٬ مرکزی کمیٹی کے رکن غلام صدیق ٬ علاقائی سیکرٹری کان مہترزئی ٬ حبیب اللہ کے رکن شفیق٬ کالج کے ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ حسین بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے مختلف سکولوں کا لجوں میں مسنگ فیلسٹیز٬ ضروریات۔ اساتذہ کی کمی اور غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

صوبائی وزیر نے پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل سے کہا کہ حالیہ دورکے تقاضوں کے مطابق کالج میں آرکٹیک کا شعبہ٬ میکاٹرانسک بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی٬ کیمیکل ٹیکنالوجی ٬ آٹو ڈیزل ٹیکنالوجی اور انڈسٹریل اور الیکٹرانس ٹیکنالوجی کے شعبہ جات قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ آنے والے وقت کی ضرورتوں کیلئے افرادی قوت تیار کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت ٬ افادیت اور معاشرتی شعور کو آگے بڑھانے اور ایک تعلیمیافتہ معاشرے کی تشکیل ہم سب کی ذمہ داری ہے صوبائی وزیر نے تمام ٹی اوز اور ان کے ماتحت عملے٬ پرنسپلز اور کلسٹر ہیڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں میںکسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا مرتکب آفیسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی انہوں نے کہا کہ تعلیم کو آگے بڑھانے اسے بام عروج تک پہنچانا اگر ایک جانب صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے تو دوسری جانب ہمارا معاشرہ خصوصاً اساتذہ والدین اور طلباء و طالبات بھی اس پر ہر گز مبرا نہیں۔ ہم سب کو اس حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :