کراچی ٬شتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 2 مقدمات میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق 2 مقدمات میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اشتعال انگیز تقاریرمیں سہولت کاری سے متعلق 2 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی٬ فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

کیس میں ایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی٬قمرمنصور پہلیہی ضمانت پر ہیں جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار٬خالد مقبول سمیت 1200 ملزمان مفرور ہیں۔تمام ملزمان پر12 مئی 2016 ء کو ایم کیو ایم قائد کے شارع قائدین پر نفرت اور شر انگیزی سے بھرپور خطاب کی سہولت کاری کا الزام ہے۔دوسری طرف عدالت نے وسیم اختر کے خلاف سانحہ بارہ مئی 2007 ء کے 4 مقدمات کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر بھی وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید دلائل دیں گے٬ان مقدمات میں میئر کراچی ضمانت پر ہیں۔#

متعلقہ عنوان :