دشمن ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر یہ نہ سمجھے کہ وہ بچ جائے گا ٬ کمانڈر سدرن کمانڈ

سیکورٹی ادارے اور عوام ملک میں امن و استحکام کیلئے یکجا ہیں دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے٬ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن ہمسایہ ملک میں بیٹھ کر یہ نہ سمجھے کہ وہ بچ جائے گا تمام سیکورٹی ادارے اور عوام ملک میں امن و استحکام کیلئے یکجا ہیں دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیں گے آج بھی بہت سے لوگ بہکے ہوئے اور بہت سے لوگ بکے ہوئے ہیں ہمارے بچوں کی قربانی نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پی ٹی سی کے شہدا ء کی یاد میںشمعیں روشن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ ملک پر کاری وار تھا دشمن کو پاکستان کی ترقی پسند نہیں اور اس نے کھل کر ہم پر بزدلانہ جنگ مسلط کی ہے بلوچستان کے حوالے سے دلی میں جو بات چیت کی گئی وہ سب پر عیاں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگ دشمنوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں تاہم ہم قومی یکجہتی کے ذریعے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان٬ کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر شرکاء نے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے ورثاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا٬ قبل ازیں شہداء کے لیے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی سندھ پولیس کے ایک دستے نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :