ایس ایس پی ایڈمن کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

503کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز اور85اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہد وں پر ترقی دی گئی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 503کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدہ پرترقی دی گئی۔ اسی طرح 85اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدے پر پروموٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا ٬ ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہداور ایس پی ہیڈ کوارٹرز غلام مبشر میکن نے شرکت کی۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے مختلف عہدوں پر پولیس ملازمین کی ترقی کیلئے ایس ایس پی ایڈمن کی سربراہی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی تشکیل دی ہے۔