یم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کی جانب سے ادارے میں نفاذ اردو کے لئے اقدامات کا خیر مقدم

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کی جانب سے ادارے میں نفاذ اردو کے لئے اقدامات اور قومی زبان کے لئے ان کی خدمات کو ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سرارہے ہیں ٬قومی زبان میں لکھے گئے خطوط اور مراسلات کے جوابات اردو میں دینے کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ اردو میں تحریر نوٹس شیٹ پر اردو میں ہی احکامات تحریر کررہے ہیں ٬تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ نے عدالت عظمیٰ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے گذشتہ دنوں واٹربورڈ میں قومی زبان کے نفاذ کا اعلان کیا تھا ٬جس کے بعد شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے ایم ڈی کے احکامات پر بھرپور کارروائی کرتے ہوئے کئی اقدامات کئے ٬ ایم ڈی کے کے اعلان پر شہریوں کی جانب سے بھی مثبت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور پانی و نکاسی آب سے متعلق شکایات شہری بھی اردو میں تحریر کرکے روانہ کررہے ہیں جس پر ایم ڈی واٹربورڈ اردو میں ہی جوابات اور احکامات درج کررہے ہیں ٬ دریں اثناء ملک بھر کے دانشوروں قلم کاروں اور قومی زبان سے محبت رکھنے والے افراد نے بھی ایم ڈی واٹربورڈ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور اسے دوسرے اداروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا ہے ٬مزید برآں قومی زبان میں لکھے گئے خطوط اور مراسلات کے جوابات اردو میں دینے کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ اردو میں تحریر نوٹس شیٹ پر اردو میں ہی احکامات تحریر کررہے ہیں٬اس طرح ادارہ فراہمی ونکاسی آب کراچی قومی زبان کا عملاً نفاذ کرنے والا پہلا سرکاری ادارہ بن گیا ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :