کراچی ٬پانی کی لائن کی مرمت ٬چند علاقوں میں پانی کی فراہمی بند رہے گی ٬ واٹر بورڈ

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) واٹربورڈ کی جانب خستہ ہوجانے والی پانی کی لائن کی مرمت کے باعث شہر کے چند علاقوں میں پانی کی فراہمی بند رہے گی تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ لانڈھی نیول کالونی سے گزرنے والی 48انچ قطرکی پائپ لائن کی مرمت کررہا ہے ٬ جس کے باعث کورنگی ٬ ڈیفنس ٬ ڈیفنس ویو ٬ قیوم آباد ٬ اختر کالونی ٬ کشمیر کالونی ٬جونیجو کالونی اور قریبی علاقوں میں مکمل جبکہ لانڈھی کے جزوی علاقوں میں اتوار کی شام تک پانی کی فراہمی بند رہے گی ٬لائن کی مرمت کے بعد فراہمی آب معمول کے مطابق شروع کردی جائے گی ٬ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فریدنے ان علاقوں کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں ۔#

متعلقہ عنوان :