تیزرفتارسائیکل رکشوں کی ٹکر سے ٬2بچے جاں بحق٬9زخمی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:58

مظفر گڑھ۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء)مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر باڑا سادات کے قریب 2 سائیکل رکشاؤں میں تیز رفتاری کے باعث تصادم اور گرنے کی وجہ سے ٹرالر سے کچلے جانے کے باعث 2 بچے جاں بحق‘ 9 زخمی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق 2 سائیکل رکشہ جو کہ مظفرگڑھ کی جانب سے آ رہے تھے مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ پر بستی باڑا سادات کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے‘ حادثے کی وجہ سے مسافر سائیکل رکشاؤں سے نیچے گر گئے جنہیں مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر نے کچل دیا جس کی وجہ سے 2 بچے عمر ‘عمر 12 سال اور خرم عمر 14 سال موقع پر جاںبحق ہوگئے اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں شاہد‘ عمران‘ شبانہ‘ صائمہ‘ رضوان خالد‘ نور فاطمہ‘ عرفان اور شہناز شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔