عدلیہ اور عوام میں باہمی اعتماد سازی انصاف کی فراہمی میں انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 21:58

ملتان۔29 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شکیل احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ اور عوام میں باہمی اعتماد سازی انصاف کی فراہمی میں انتہائی موثر ثابت ہوتی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے قیام کو ڈیڑھ سو سال مکمل ہو نے کے ایک ایک دن یہ ادارہ انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں رہا۔150سالہ تقریبات کے انعقاد کا مقصد عدلیہ کے امیج کی بہتری اور سول سوسائٹی اور وکلاء کو اس نظام عدل سے آگاہ کر نا بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں تقریبات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون کرے تاکہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کورٹس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ اور سی پی او احسن یونس نے بھی شرکت کی جبکہ خصوصی انتظامی کمیٹی میں شامل ججز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نادر چٹھہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام ملتان میں منعقدہونیوالی تقاریب کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائے گی جبکہ سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات بھی پر صورت مکمل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ ججز کی سکیورٹی اور شرکاء کی پر امن شرکت کیلئے اضافی نفری اور موثر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر سے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ شہریوں کو فوٹو گرافی ٬مصوری اور دیگر مقابلہ جات میں شرکت کیلئے راغب کیا جا سکے ۔بعدا زاں فوکل پرسن و سینئر سول جج خالد اقبال خان اور سول جج عبدالمنان قریشی نے شرکاء کو پروگرام پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :